Incredible Alumni

They were smart when they got here, but they left with something more.

The definition of success for a JBH graduate is doing something you love and doing it well. Very well.

For JBH alumni life is a devine mission and they are the missionaries of Allah. Wherever they are and wherever they go they take this mission and work for it. Some of our graduates are active teachers of Qur’an; some are social workers, some are daees and some have established their own madrasas.

From time to time, JBH Alumni Association brings out all our alumni to the Jamia and reenergizes them to their lifelong commitment as the ambassadors of Allah to the world.

رشک آفریں فارغین جامعہ

جامعۃ البنات کی فارغ التحصیل طالبات کا مطمحہ نظر اور ان کا نصب العین امت کی نشاۃ ثانیہ اور اس کی عظمت رفتہ کی بحالی کے وہ خواب ہوتے ہیں جو امت کےمجددین نے امت کے نوجوانوں کی آنکھوں میں سجادئے ہیں اور جس کیلئے امت کی بیٹیاںمستقبل کی قیادت کو جنم دیتی رہی ہیں اورامت کے سپوت جام شہادت نوش فرماتے رہےہیں۔ ایمان کی یہ حرارت، یہ جذبہ اور ذوق شہادت جامعہ کی فارغ التحصیل طالبات کیلئے مشعل راہ بنا ہواہے جس سے وہ دلوں اورخاندانوں کو روشن کرتی ہیں اور نو نہالوں کی تربیت کرتی ہیں۔

مقصد اورحصول نصب العین کے جذبے نے جامعہ کی طالبات کو علم و عرفان کے آسمانوں اور کارزار زندگی کی رزم گاہوں میں بلندیوں تک پہونچادیا ہے جہاں سے وہ ایک روشن ستارے کی طرح نوید صبح دیتی ہیں۔ ہماری طالبات میں سے کوئی معلم قرآن ہے تو کوئی داعی حق، کوئی فعال سماجی جہد کار ہے تو کوئی کسی ادارے کی سربراہی کرنے والی پراعتمادقائد۔

وقتا فوقتا جامعہ کی انجمن طالبات قدیم کا اجلاس عمل میں آتا ہے اور جامعہ کی قدیم طالبات اپنے دوستوں اور کلاس فیلو کے ساتھ مل کر پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہیں، میدانی مشاہدات،تجربات و احساسات کو مل بانٹتی ہیں اور امت کی بیٹیوں کا یہ قافلہ سخت جاں تجدید عہد کرتا ہے، ایک نئے رخت سفر کے ساتھ پھر سے روانہ ہوتا ہے۔